Science and Religion

کائنات، کورونا وائرس اور انسان


کورونا وائرس نے کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے اور دنیا بھر میں پہلے ہی لاکھوں افراد اس وبا کے نتیجہ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ زندگی کے تقریبا تمام معمولات متاثر ہوئے ہیں۔ سائنسی، تیکنیکی، صنعتی اور معاشی ترقی میں ہمارا زبردست سفر پچھلے چند مہینوں میں تھوڑی دیر کے لیے رک گیا ہے۔ اب جب کہ ہم کورونا وائرس کی اصلیت اور اس کے سدباب پر غور کررہے ہیں، تو یہ مناسب وقت ہے کہ ساتھ ساتھ ہم کائنات میں زندگی کے وجود پر بھی گہرائی سے غور و فکر کریں اور زندگی کے معنی اور جوہر کے بارے میں سنجیدہ سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

ہم یہاں زمین پر کیوں ہیں؟ زندگی کا مقصد کیا ہے؟ اچھے اور برے میں فرق کرنے کے لیے ہمارے پاس شعور اور ضمیر کیوں ہے؟ ہمیں اپنے اردگرد عدل اور انصاف نظر نہیں آتا، لیکن کیا ہم کبھی کامل اور مطلق انصاف حاصل کر سکتے ہیں؟ زندگی کا جوہر اور مقصد کیا ہے؟ کیا ہم زمین میں مختصر قیام کے کچھ دن بغیر کسی مقصد کے گزار رہے ہیں؟ نیک کام کرنے اور برائی سے بچنے کا کیا مطلب ہے؟ اچھے اور برے کا فیصلہ کرنے کا معروضی معیار کیا ہے؟

ہمیں بڑھاپے، تکلیف، غم اور رکاوٹوں کے بغیر جینے، دائمی خوشی کے ساتھ رہنے اور مطلق انصاف کو دیکھنے کی آرزو ہے۔ لیکن، ہر انسان کی زندگی مال،صلاحیت اور خواہشات اور اس کے بالمقابل محرومی، مسائل اور دکھوں کے ساتھ بالآخر اور اکثر اچانک ختم ہو جاتی ہے۔ نیکی، مہربانی اور سخاوت کی حقیقت کیا ہے اور یہ سب برائی، تکبر اور لالچ سے کیسے مختلف ہیں؟ ہم اچھے کام کرنے اور برے کاموں سے بچنے کی فطری خواہش کیوں محسوس کرتے ہیں؟ اگر دنیا میں زندگی اور موت بہت سے لوگوں کے لیے غیر منصفانہ ہے تو انسان کے اچھے اور برے کاموں کا مطلب کیا ہے؟ یہ مختصر کتاب قارئین کو مدعو کرتی ہے کہ وہ مل کر سائنس، فلسفہ اور روحانیت کے تناظر میں جوابات تلاش کریں۔

سلمان احمد شیخ
اگست 2021۔

کتاب مفت میں ڈاؤنلوڈ کریں

کائنات ، کورونا وائرس اور انسان

Questions, Feedback or Comments

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.