تمام انسان ہمارے مدعو ہیں اور بحیثیت امت وسط ہماری ذمہ داری تھی کہ ان تک اسلام کاپیغام اپنے علم و عمل سے پہنچائیں۔ مگر ہمارے متشدد علم جو مذہب کی غلط تفہیم سے عبارت ہے اور حیوانی رویے جس کی زد سے اب مسلمان بھی محفوظ نہیں, دین کی دعوت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ دین کی اساس ایک خدا کے سامنے اپنے اعمال کی جواب دہی اور آخرت میں جزا کا تصور ہے۔
